۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم امام رضا

حوزہ/ امام رضا (ع) قومی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گذشتہ سال وزیر خارجہ کے حکم اور وزارت خارجہ کی ذمہ داری سےغیرملکی زائرین کے مسائل حل کرنے کے لئے امام رضا(ع) قومی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا،اس قومی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس مؤرخہ۲۳اپریل ۲۰۲۴ بروز منگل کو آستان قدس رضوی کی میزبانی میں ادارہ بین الاقوامی امور کے میٹنگ ہال میں منعقد کیا گیا ،جس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب حجت الاسلام فقیہ اسفند یاری،وزیر خارجہ کے نائب جناب علی رضا بیگدلی اور صوبہ خراسان رضوی کے گورنری آفس میں زیارت،ثقافت اور سماجی امور کے نائب نے شرکت فرمائی۔

اس اجلاس میں شہر مشہد مقدس میں پائی جانے والی بین الاقوامی صلاحیتوں اور اس بین الاقوامی شہرت کےحامل شہر کے نسبتی فوائدبیان کرنے کے ساتھ ساتھ جن ممالک سے زائرین آتے ہیں ان ممالک کے سفیروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

زیارت کی سفارت کاری،بین الاقوامی تقریبات اور ایکسپو میں آستان قدس رضوی کی شرکت سمیت مشہد مقدس میں منعقد نمائشوں میں ثقافتی اداروں کی شرکت جملہ دیگر موضوعات تھے جن کے بارے میں اس جلاس میں گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ چند دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں زیارت کو فروغ دینے والے ممالک میں زیارت کو عوامی بنانایعنی دنیا کے مختلف ممالک کی عوامی آرگنائزیشنز اور انسٹیٹیوٹس کے ذریعہ زیارت کی مقدار اور معیار کو فروغ دینا تاکہ عوامی صلاحیتوں سے مستفید ہوتے ہوئے زیارت کو فروغ دینے کے حوالے سے مثبت اقدامات انجام دیئے جا سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .